
ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم
مرحوم عبدالستار عبدالکریم سوریا (سرپرست اوکھائی میمن جماعت)
سن 1955 تا 2025
31 جنوری 2025 بروز جمعۃ المبارک کی شام میں اوکھائی میمن برادری کو ایک افسردہ خبر ملی کہ ہمارے ہر دلعزیز سماجی رہنما مرحوم عبدالستار عبدالکریم سوریا اس دنیا فانی سے رخصت ہوگۓ ہے مرحوم عبدالستار سوریا صاحب نے پوری زندگی اوکھائی میمن برادری اہلیان محلہ و مملکت خدادا پاکستان کی سماجی خدمت میں گزاری مرحوم عبدالستار سوریا اوکھائی میمن جماعت کے تین مرتبہ صدر کے عہدے 1997-2001 اور 2011-2009 میں منتخب ہوۓ آپ دو مرتبہ یوتھ سروسز کے جنرل سیکریٹری اور دو مرتبہ گورنمنٹ کی سطح پر بلدیاتی کونسلرز بن کر اہلیان محلہ کی بے پناہ خدمت کی مرحوم عبدالستار سوریا صاحب کے دور میں اوکھائی میمن جماعت میں بسوں کے بیڑے میں اضافہ، برادری اور غیر برادری کی بچیوں کے لۓ کالجز کی تعمیر، زونل آفیسز کی تعمیر، صحت کمیٹیوں میں انقلابی کام، جماعت کے اثاثوں میں اضافہ کرنا، برادری کے شوشل ورکرز اور اعلی تعلیم یافتہ پروفیشنلز کی حوصلہ افزائی کیلۓ جماعت کی سطح پر اعزازات سے نوازنا، اور دیگر کئ ان گنت تاریخی کام مرحوم عبدالستار سوریا نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت جماعت کے پلیٹ فارم سے کۓ جیسے جماعت کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جاۓ گا۔۔
مرحوم عبدالستار عبدالکریم سوریا یکم جون 1955 کو اوکھا منڈل کے گاؤں دھرانسویل میں پیدا ہوۓ بزرگوں کی پاکستان ہجرت کے بعد ابتداء میں حیدرآباد کے علاقے ہیرآباد میں آباد ہوۓ آپ نے ابتدائی تعلیم حیدرآباد گورنمنٹ اسکول ہیرآباد سے حاصل کی کراچی میں آنے کے بعد میٹرک اوکھائی میمن کھارادار اسکول اور انٹر کامرس حاجی عبداللہ ہارون کالج سے کیا۔۔
آپ نے شوشل سماجی کاموں کی ابتداء سن 1972 میں اوکھائی میمن اسٹوڈنٹس یونین سے عبدالعزیز محمدی کے دور میں فٹبال ٹیم میں شمولیت کے ساتھ شروع کی ان دنوں یونین کی فٹبال ٹیم کے کپٹان مرحوم عبدالستار گٹا تھے آپ سن 1979 میں یوتھ سروسز کے ممبر بنے سن 89-1988 اور 90-1989 میں یوتھ سروسز کے صدر مرحوم عبدالغفار پوپٹ پوٹرا اور جناب آدم کاٹھ کے دور میں جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فائز رہے آپ 91-1989 میں مرحوم عبدالستار گٹا اور 95-1993 میں مرحوم محمد صدیق کاٹھ کے دور میں اوکھائی میمن جماعت میں جنرل سیکریٹری کے فرائض سرانجام دیئے آپ نے سن 80 کی دہائی میں بلدیاتی نمائندے کی حیثیت سے اہل محلہ کی گرانقدر سماجی خدمات سرانجام دی آپ اوکھائی میمن کوآپریٹیو بینک میں صدر کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔۔
بسوں کے بیڑے میں انقلابی تبدیلیاں اور اضافہ
مملکت خداداد پاکستان اور شہر کراچی میں اوکھائی میمن جماعت کی بسیں ہماری سفیر کی حیثیت رکھتی ہے جو اوکھائی میمن جماعت کی پہچان پورے پاکستان اور کراچی میں کرواتی ہے عبدالستار سوریا صاحب کے دور سے پہلے بسیں کافی خستہ اور انتہائی خراب حالت میں تھی جس سے برادری کی خواتین اور بچوں کو کافی پریشانی کا سامنا رہتا تھا اس مسئلے کے حل کیلۓ برادری میں عطیہ جمع کرنے کی مہم شروع کی گئ جس میں برادری نے اور مخیر حضرات نے بھرپور ساتھ دیا اور بسوں کے بیڑے میں چھ مزید بسوں کا اضافہ کرکے مظبوط بسوں کے بیڑے کا قیام عمل میں لایا گیا۔۔۔
عبدالستار گٹا کالج اور یوسف علی محمد سوریا میموریل گرلز کالج کا قیام
بلاشبہ اوکھائی میمن برادری میں علم کی شمع مرحوم عثمان ہاشم کاٹھ نے روشن کی جس کی وجہ سے برادری میں تعلیم کا فروغ حاصل ہوا مرحوم عبدالستار سوریا مرحوم عثمان کاٹھ کے پیروکار تھے آپ نے دیکھا ہماری برادری میں بچیاں میٹرک کے بعد تعلیم حاصل نہیں کرتی اور دیگر کالجز دور ہونے کی وجہ سے والدین اپنی بچیوں کو آگے پڑھنے نہیں دیتے آپ نے لیاری کے پسماندہ علاقے میمن سوسائٹی میں تعلیم نسواں کو فروغ دینے کیلۓ اوکھائی میمن اکیڈمی جماعت خانے میں عبدالستار گٹا کالج ہوم اکنامکس اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کے مشیر براۓ امور سندھ جناب غوث علی شاہ سے عبدالستار گٹا کالج کا افتتاح کیا۔۔
اسی طرح آپ کے دور میں تعلیمی میدان میں دوسرے گرلز کالج کا افتتاح یوسف علی محمد سوریا میموریل گرلز کالج حسین آباد میں حسین ابراہیم اسپورٹس کمپلکس میں اس وقت کے سٹی ناظم جناب مرحوم نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ سے افتتاح کرکے برادری اور اہلیان محلہ کی بچیوں میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کی راہ ہموار کی۔۔۔
جماعت کے اثاثوں میں چاندنی اور گلزار ہجری زونل آفیسز کا اضافہ
مرحوم عبدالستار سوریا کے دور میں جماعت کے اثاثوں میں کالجز کی طرح زونل آفیسز کا بھی اضافہ کیا گیا برادری کی سہولت کیلۓ چاندنی زونل آفس کے ساتھ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کا قیام اور ساتھ سابق ممبر صوبائی اسمبلی مرحوم عبدالستار ویانی اپلی کے تعاون سے اوکھائی کمپلکس میں گلزار ہجری کا قیام عمل میں لایا گیا۔۔
Pride of Okhai Memon
ستارے جس کی گرد راہ ہوں وہ کارواں تو ہے
مرحوم عبدالستار سوریا کے دور میں برادری کے شوشل ورکرز اعلی تعلیم یافتہ پروفیشنلز اور دیگر سماجی اداروں میں جماعت کا نام روشن کرنے والے شوشل ورکرز کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کرکے ان کی حوصلہ افزائی کیلۓ انہیں ایوارڈ اور اعزازات سے نوازا گیا۔۔۔
اس کے علاوہ ہیلتھ کمیٹی اور شوشل ورکرز کمیٹیوں میں مرحوم زین العابدین پنجوانی مرحوم حاجی حسین غازیانی حسینی لندن والا مرحوم عبدالکریم گناترا مرحوم ولی محمد یوسف بارائی مرحوم عبدالغفور سائنا گابا جناب سلام مامدانی جناب حسین ویانی اور ان کی ٹیم نے نے کافی میڈیکل کیمپ لگاۓ جس میں ہزاروں کی تعداد میں برادری اور اہلیان محلہ نے استفادہ حاصل کیا آپ کے دور میں لائیو آنکھوں کے آپریشن برادری کے ہر ایریاز میں کیمپ لگاکر کۓ گۓ میڈیکل کیمپ سے ہزاروں لوگوں نے اور سینکڑوں لوگوں کے مفت موتیا کے آپریشن جماعت کی سطح پر کۓ گۓ ۔۔
اسی طرح مردم شماری و لوازم کمیٹی میں جناب عرفان نثار گابا کی سربراہی میں برادری کے ہر علاقوں میں کیمپ لگاکر لوگوں کے ممبرشپ کارڈ اور مردم شماری کا ڈیٹا جمع کیا گیا ان کیمپوں میں برادری کی ہردلعزیز شخصیت مرحوم یوسف حاجی محمد جکھورا کی خدمات ناقابل فراموش رہی۔۔
اسی طرح اشاعت کمیٹی قبرستان کمیٹی ہال کمیٹی حج کمیٹی و مدرسہ کمیٹی میں مرحوم عبدالستار سوریا کے دور میں تاریخی کام ہوۓ ایسے ان گنت کام جو مرحوم عبدالستار سوریا صاحب نے کۓ جن کا زکر کیا جاۓ تو تحریر کافی لمبی ہوجاۓ گی مرحوم جب بھی برادری کیلۓ کسی کام کا ارادہ کرتے یا کوئی چئیرمین ان سے کہتا ہمیں جماعت کے لۓ یہ کام کرنا ہے حالانکہ مشکل کام اور مشکل ٹارگیٹ ہوتا تھا آپ ایک بات کہتے جماعت جو کم آئی اللہ کرنو جماعت متھے اللہ جو ہتھ آئی آج مرحوم عبدالستار عبدالکریم سوریا ہم میں نہیں مگر آپ کے سماجی کام جماعت میں اور برادری میں ہمیشہ یاد رکھے جاۓ گے مرحوم عبدالستار سوریا کا انتقال بروز جمعۃ المبارک یکم شعبان المعظم کو ہوا آپ کی نماز جنازہ میں شوشل ورکرز اور اہلیان محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی آپ کی نماز جنازہ مبلغ اسلام محترم جناب بشیر فاروقی صاحب نے پڑھائی دعا ہے اللہ رب العزت مرحوم عبدالستار عبدالکریم سوریا اور برادری کے تمام مرحومین و جمیع المسلمین کی کامل مغفرت فرمائیں آمین یا رب العالمین,
یہ آرٹیکل لکھنے کا مقصد مرحوم عبدالستار عبدالکریم سوریا کی زبردست سماجی خدمات جو انہوں نے برادری اہلیان محلہ اور مملکت خداداد پاکستان کو دی ان کو خراج عقیدت پیش کرنا اور ہماری نوجوان نسل کو مرحوم کے سماجی کاموں کے بارے میں آگاہ کرنا مقصود ہیں تاکہ ہم بھی اپنے بڑوں کی طرح شوشل کام جماعت اہل محلہ اور مملکت خداداد پاکستان کی سطح پر کرسکیں۔۔۔
جزاکم اللہ
محمد فیصل حاجی صالح محمد گابا
معاونت و معلومات
سرپرست اوکھائی میمن جماعت عبدالرزاق محمد ویانی پانی والا